کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں پی سی بی کی ویڈیو لنک سماعت کی درخواست منظور

کرکٹ کرپشن کیس میں عمر اکمل کی سزا میں کمی کے خلاف پی سی بی کی درخواست پر سماعت دسمبر میں ہونے کا امکان ہے


ویب ڈیسک October 29, 2020
پی سی بی نے آزاد ایڈ جیوڈیکیٹر کی جانب سے سزا میں کمی کے فیصلے کے خلاف اپیل کررکھی ہے۔ فوٹو: فائل

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کی ویڈیو لنک پر سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

کرکٹ کرپشن کیس میں عمر اکمل کی سزا میں کمی کے خلاف پی سی بی کی درخواست پر سماعت دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اوپن سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سماعت ورچوئل ہوگی اور عمر اکمل اب ویڈیو لنک سماعت کے لیے 2 نومبر تک اپنی دستیابی دے سکیں گے۔

پی سی بی نے آزاد ایڈ جیوڈیکیٹر کی جانب سے سزا میں کمی کے فیصلے کے خلاف اپیل کررکھی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی طرف سے اعلان کردہ عمر اکمل کی سزا کو 3 سال سے نصف کردیا تھا۔ دوسری جانب عمر اکمل نے اس سزا میں مزید کمی کے لیے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ عمر اکمل کے وکلا نے ثالثی عدالت کو فیس ٹو فیس سماعت کرنے کی استدعا کی تھی جو منظور نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں