کراچی لیاری میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک 4 زخمی

لیاری کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے


ویب ڈیسک December 22, 2013
لیاری گینگ وار کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار کر لئے گئے، ملزمان نے 5،5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا۔ایس ایس پی سٹی۔ فوٹو:فائل

KARACHI:

لیاری ایک مرتبہ پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا،دوگروپوں کے درمیان فائرنگ اور راکٹ حملوں میں 3 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے.


ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔


دوسری جانب پولیس نے2 مطلوب ملزم گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ نیپیئر سے لیاری گینگ وار کے آغا زاہد گروپ کے ٹارگٹ کلر اکرم عرف بلی کو گرفتار کیا گیا جبکہ گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کے ٹارگٹ کلرفرحان عرف انڈین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان نے 5 ، پانچ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں