سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کمرشل بینکوں کے ذخائر7 ارب17 کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں

کمرشل بینکوں کے ذخائر7 ارب17 کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ (فوٹو، فائل)

گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں5 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کا اضافہ ہوا جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 29 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔


اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب12 کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر7 ارب17 کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔
Load Next Story