ڈالر کی قدر میں مزید کمی 160 روپے سے بھی گرنے کا امکان
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی مستقل طور پر جاری ہے
ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ڈالر کے نرخ 160 روپے سے بھی کم ہونے کا واضح امکان پیدا ہوگیا۔
حکومت کی جانب سے فروری 2021ء میں 2 ارب ڈالر کے سکوک و یورو بانڈز کے اجراء کے علاوہ واپڈا کی جانب سے بھی 500 ملین ڈالر کے عالمی بانڈز جاری کرنے کی منصوبہ بندی، زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مستقل تنزلی کا باعث بن گئی جس سے ڈالر کی قدر جلد ہی 160 روپے کی سطح سے بھی نیچے آنے کے امکانات پیدا ہوگئے۔
ماہرین نے ایکسپریس کے استفسار پر بتایا کہ جی 20 ممالک کی جانب سے پاکستان کے لیے موخر قرضوں کی ادائیگیوں کی مدت دسمبر 2020ء سے بڑھا کر جون 2021 کرنے کی سہولت دیئے جانے، گزشتہ 4 ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر کی آمد اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسٹیٹ بینک کے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاونٹ میں ترسیلات کی آمد شروع ہونے کے باعث ملک میں ڈالر کی رسد طلب کے مقابلے میں بڑھ گئی۔
یہی وجہ ہے کہ جمعرات کو بھی انٹربینک بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37پیسے کی کمی کے بعد 160 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے 160 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔