احساس انڈرگریجویٹ پروگرام کی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

اسکالرشپ کی درخواستیں آن لائن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی گئی


Staff Reporter October 29, 2020
احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کی درخواستیں جمع کروانے میں توسیع کردی گئی(فوٹو، فائل)

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں30 نومبر تک توسیع کردی گئی.

احساس انتظامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سال 2020-21 کے لئے 30 نومبر 2020 تک درخواستیں جمع کروانے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ، اسکالرشپ کی درخواستیں آن لائن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ، 2020تھی۔

ملک کی متعدد سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلے میں کویڈ19کے باعث تاخیر کے پیش نظراحساس اسکالرشپ درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ انڈرگریجویٹ طلباء کو اس اسکالرشپ کےلئے موقع فراہم کیا جا سکے۔ 5 ستمبر 2020 کو آن لائن ایپلیکیشن پورٹل دوبارہ کھولنے کے بعد سے اب تک سسٹم میں 30،000 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

جاری کردہ بیان میں احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ موجودہ حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد ہے کم آمدنی سےوالے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اپنی تعلیم کے دوران وظائف مہیا کرنا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ تسلیم شدہ پبلک سیکٹر کی 125 یونیورسٹیاں اس اقدام کا حصہ ہیں۔

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کم آمدنی والے خاندانوں (45،000 روپے ماہانہ سے کم)سے تعلق رکھنے والے طلباء کی انڈرگریجویٹ تعلیم میں معاون ثابت ہوں۔ اہل طلبہ آن لائن اس پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں