مذاکرات کے حق میں نہیںالیکشن کرائے جائیں فضل الرحمن
ہمارے جلسے چلتے رہیں گے،اسٹیبلشمنٹ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، صدر پی ڈی ایم
پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نہ مذاکرات کرتے ہیں اورنہ اس کے حق میں ہیں جب کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔
پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نہ مذاکرات کرتے ہیں اورنہ اس کے حق میں ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں، ہمارے جلسے چلتے رہیں گے، سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے اگر وہ سیکیورٹی نہیں فراہم کر سکتی تو ھم اپنی سیکیورٹی کا انتظام خود کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت کیخلاف عمران خان جوباتیں کیا کرتے تھے، ہم بھی وہی بات کررہے ہیں،افواج پاکستان کے جوان اور سیکورٹی ادارے ہمارے لیے انتہائی قابل احترام اور ناگزیرہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کو چاہیئے کہ وہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، انہوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں پر امت مسلمہ کو فرانس کا مکمل معاشی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔