ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے جلیل شرقپوری

نواز شریف بیماری کا شکار اس لیے شہباز یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا جائے، ن لیگی رہنما


Numainda Express October 30, 2020
ہم مسلم لیگی پاکستان کے لیے ہیں کسی خاندان کیلیے نہیں، پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا ، ایاز صادق جیسے ذمے دار آدمی کو ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے تھا جس سے ملک کا وقار کم ہو اور دشمن خوش ہو، ان کا بیان قابل مذمت ہے ، نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں اس لیے شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا جائے۔

جلیل احمد شرقپوری نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگی پاکستان کے لیے ہیں کسی خاندان کیلیے نہیں ، مجھے ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں