پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے زمبابوین کرکٹرز کا دل جیت لیا

پاکستان میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،سیکیورٹی بھی بہترین ہے، ہمیں کوئی شکایات نہیں، زمبابوین کپتان چھامو چھیبھابھا


Sports Reporter October 30, 2020
پاکستان میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،سیکیورٹی بھی بہترین ہے، ہمیں کوئی شکایات نہیں، زمبابوین کپتان چھامو چھیبھابھا۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے زمبابوین کرکٹرز کا دل جیت لیا۔

زمبابوین کپتان چھامو چھیبھابھا نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا پر مشکل وقت ہے،اس صورتحال میں کرکٹ کا بحال ہونا بڑا خوش آئند ہے،پاکستان میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،سیکیورٹی بھی بہترین ہے، ہمیں کوئی شکایات نہیں۔

دوسری جانب برینڈن ٹیلر نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ہوٹل کے باہر کا ایک دلکش اور حسین نظارہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 12 سال بعد پاکستان آکر بہت خوش ہیں، انھوں نے لکھا کہ میں اس وقت اسلام آباد کے ایک شاندار ہوٹل میں موجود ہوں، پی سی بی کی مہمان نوازی، سیکیورٹی اور پھرجوش خیر مقدم بہترین ہے،میں سیریز کھیلنے کا منتظر ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں