گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج فرانسیسی سفارتخانے جانے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

مشتعل مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، چوکی کے شیشے توڑ دیے اور ریڈ زون کے باہر گھاس کو آگ لگا دی


ویب ڈیسک October 30, 2020
مشتعل مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، چوکی کے شیشے توڑ دیے اور ریڈ زون کے باہر گھاس کو آگ لگا دی ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

گستاخانہ خاکوں کیخلاف وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور مظاہرین نے فرانسیسی سفارتخانے کی طرف جانے کی کوشش کی تو ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔

اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف تاجروں اور مذہبی افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔



مظاہرین نے فرانسیسی سفارتخانہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی۔ مشتعل مظاہرین نے جواباً پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے پولیس چوکی کے شیشے توڑ دیے اور ریڈ زون کے باہر گرین بیلٹ پر گھاس کو آگ لگا دی۔

https://twitter.com/Muneebrizvi2/status/1322166760162938881

احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے پولیس کے تاجروں اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن پہنچادی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام (ف) اور دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے ملک بھر میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف یوم احتجاج منایا۔ اس سلسلے میں جمعہ کے اجتماعات میں شان رسالت ﷺ کو اجاگر کیا گیا۔

https://twitter.com/HussainiMsgs/status/1322149404665663488

مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں فرانسیسی صدر میکرون کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔ مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبات کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |