سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 140 افراد ہلاک

کشتی میں گنجائش سے زیادہ 200 افراد سوار تھے


ویب ڈیسک October 30, 2020
کشتی میں 200 سے زئاد تارکین وطن سوار تھے۔ فوٹو : فائل

سینیگال میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی توازن قائم نہ رکھ سکی اور کھلے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے ساحل پر 200 تارکین وطن کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 50 افراد کو زندہ نکال لیا تاہم 140 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور دس افراد لاپتہ ہیں۔ رواں برس کا یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

دنیا بھر میں سالانہ 2 ہزار سے زائد تارکین وطن اچھے مستقبل کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑ کر یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں کے درمیان حادثے کا شکار ہو کر یا تو کھلے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں یا بند کنٹینرز میں دم گھٹ جانے کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |