بھارت فواد چوہدری کے بیان کو بنیاد بنا کر فیٹف جانے کا اعلان کر رہا ہے مریم اورنگزیب

بھارتی میڈیا میں فواد چوہدری کے بیان سے پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچا، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک October 30, 2020
کرائے کے سیلیکٹڈ ترجمان آئین کے بیانیہ کو غداری کا بیانیہ کہہ رہے ہیں، مریم اورنگزیب . فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت فواد چوہدری کے بیان کو بنیاد بنا کر فیٹف جانے کا اعلان کر رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز گل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کرائے کے سیلیکٹڈ ترجمان آئین کے بیانیہ کو غداری کا بیانیہ کہہ رہے ہیں، شہباز گل کو فواد چوہدری کے کل اسمبلی میں بیانیہ کی وضاحت دینی چاہئے جو ملک دشمن ہے، واضح اور تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پلواما واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں،‎ کابینہ کا وزیر حقیقت کے برعکس بیان کیسے دے سکتا ہے؟ ‎فواد چوہدری کا پاکستان کے مؤقف کے منافی بیان سوالیہ نشان ہے؟ کس کے ایما پر انہوں نے قومی سلامتی کے منافی بیان دیا؟ ‎

انہوں نے کہا کہ ‎بھارت فواد چوہدری کے بیان کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فیٹف جانے کے اعلان کر رہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ‎دنیا بھر اور بھارتی میڈیا میں فواد چوہدری کے بیان کی وجہ سے پاکستان کے موقف کو نقصان پہنچا، ان کا ذمہ دار کون ہے؟ ‎اس بیان پر عمران صاحب اور ان کی پوری حکومت کی زبان پر تالا کیوں لگ گیا ہے؟ ایک نواز شریف سے دشمنی میں پورے ملک کو داؤ پہ لگا دیا، سیلیکٹڈ ٹولے اور کرائے کے ترجمانوں کے غیر زمہ دار بیانات کی وجہ سے قومی سلامتی کی بحث متنازع ہوتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ ایک سیلیکٹڈ، نالائق، نااہل اور کرپٹ شخص کو 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا اور ملک کی معیشت اور روزگار تباہ کیا، ایک سیلیکٹڈ شخص کو آئین اور ووٹ چوری کر کے ملک پہ مسلط کیا گیا جس کی سزا عوام کاٹ رہی ہے لیکن سیلیکٹڈ ٹولے کو آئین اور ووٹ چوری میں اب این آر او نہیں ملے گا جب کہ پی ڈی ایم ملک، آئین اور عوام کو سیلیکٹڈ اور کرپٹ ٹولے سے بچانے نکلے ہیں اور انشااللہ بچا کر دم لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |