واسا لاہور کے افسران اسموگ میں کمی لانے کیلئے سائیکلوں پر دفتر پہنچے

ریلی کے انعقاد کا مقصد دھوئیں کے اخراج میں کمی لانا ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز


ویب ڈیسک October 31, 2020
لاہور میں اسموگ کے پیش نظر واسا لاہور نے یہ اقدام کیا۔ ایم ڈی واسا فوٹوایکسپریس

واسا کے عملے اور افسران اسموگ میں کمی لانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سائیکلوں پر سفر کرکے دفتر پہنچے۔

لاہور میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی قیادت میں افسران اور عملے نے سائیکلوں پر سفر کیا۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا لاہور میں اسموگ کے پیش نظر واسا لاہور نے یہ اقدام کیا۔

سائیکل ریلی میں ڈی ایم ڈی آپریشن اسلم خان نیازی، ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر محمد نوید مظہر، اور ڈی ایم ڈی انجینئرنگ افتخار الدین نعیم سمیت دیگر افسران اور عملے نے شرکت کی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد دھوئیں کے اخراج میں کمی لانا ہے۔ اس کے علاوہ ہم عوام میں سائیکل کے استعمال کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں