تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مسجد الحرام کے صحن میں داخل ڈرائیور گرفتار

گرفتار شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا، واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل


ویب ڈیسک October 31, 2020
واقعے کے بعد کار جائے حادثہ پر موجود ہے، گرفتار شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو : عرب میڈیا)

تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہوگئی اور دروازے سے ٹکرا گئی جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

مکہ ریجن کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے مطابق مسجد الحرام میں ایک تیز رفتار گاڑی صحن میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے بیرونی دروازے سے ٹکرا گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کے ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔


ترجمان سلطان الدوسری نے کہا کہ ڈرائیورمسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پر تیز رفتار میں گاڑی چلارہا تھا جو رکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔


https://twitter.com/altamimi14/status/1322306143214075906?s=20

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص سعودی شہری ہے جو واقعے کے دوران غیر معمولی حالت میں تھا جسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں