مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنالیا

اپنی گندی سیاست کے لیے دشمن کے الہ کار نہ بنو، مودی کا اپنی اپوزیشن کو انتباہ

اپنی گندی سیاست کے لیے دشمن کے الہ کار نہ بنو، مودی کا اپنی اپوزیشن کو انتباہ۔ فوٹو:فائل

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنا لیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوامہ واقعے سے جڑے معاملے، لداخ کے شکست خوردہ اور 28 فروری کو ڈھیر ہونے والے بھارتی ویزراعظم نریندر مودی کو پاکستانی سیاستدانوں کے بیانات نے ایک بار پھر شیر کردیا، اور مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنا لیا۔

28 فروری 2019 کو پوری دنیا اور خود ہندوستان نے پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کیا، پلوامہ سبکی سے بچنے کا راستہ ملنے پر نریندر مودی نے اپنی اپوزیشن کو بھی رگڑ دی، اور اپنی ناکامی کو رافیل پر ڈالنے والے مودی نے پاکستانی سیاستدان ایاز صادق کے بیان کا سہارا لے کر اپنی اپوزیشن جماعت کے سیاستدانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی گندی سیاست کے لیے دشمن کے الہ کار نہ بنو، دشمن کے ہاتھوں میں کھیل کر اس کے ہاتھ مضبوط نہ کرو، ایسی راج نیتی نہ کریں، ملک دشمن طاقتوں کا مہرہ نہ بنیں۔
Load Next Story