ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہےکہ الطاف حیسن نےعوامی خدمت کےلئے بلدیاتی الیکشن میں بھرپورحصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
لندن سے کراچی واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کوئی پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہا۔ ایم کیوایم کےخلاف ملکی اوربین الاقوامی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں، ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ممبران سمیت اب تک کسی پر کوئی مقدمہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بےایمانی کر کے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کررہی ہے، کالے بلدیاتی قانون کےخلاف احتجاج نے ثابت کردیا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہم ووٹ کی طاقت سے ہی کامیاب ہوں گے۔