
راولپنڈی کے نواحی علاقے چک بیلی خان میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہماری حکومت کے لیے سب سے بڑا چلینج مہنگائی اوربیروزگاری ہے۔ ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں روز بروز خوشحالی بڑھ رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: (ن) لیگ میں اندرونی اختلافات؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ جب معشیت کے دشمنوں نے دیکھا کہ کورونا کے باوجود ملک ترقی کر رہا ہے تو انہوں نے پی ڈی ایم بنالی۔ یہ چوروں کا اتحاد ہے جو مودی کی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں ہمارا پسینہ گرتا ہے انکا خون گرتا ہے یہ افواج پاکستان کے خلاف بولتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔