شہریوں کی لاپرواہی کے باعث انڈس ڈولفن شدید زخمی ہوکردَم توڑ گئی

محکمہ جنگلی حیات کے قوانین کے تحت ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف


Staff Reporter October 31, 2020
دریائےسکھر سے نکلنے والی انڈس ڈولفن نواب شاہ کے قریب نہرمیں پھنس گئی تھی(فوٹو، اسٹاف)

شہریوں کی لاپرواہی سے زخمی ہونے والی انڈس ڈولفن دم توڑگئی جس پر محکمہ وائلڈ لائف سندھ کی جانب سیشن کورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کیس داخل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دریائےسکھر سے نکلنے والی انڈس ڈولفن نواب شاہ کے قریب نہرمیں پھنس گئی تھی جہاں نہر میں نہانے والے شہریوں نے متعلقہ اداروں کو مطلع کیے بغیر خود ہی ڈولفن کو کینال سے نکالا اور شہری ڈولفن کو کاندھے پر لے کر گھومتے رہے۔ شہریوں کے غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ابتدامیں زخمی ہونے والی ڈولفن بعدازاں مرگئی۔



کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہرکے مطابق وائلڈ لائف کی ٹیم پہنچنے سے پہلے شہریوں نے اسے کینال سے نکال لیا تھا۔ انڈس ڈولفن کو فوری طورپرگیلے کپڑے میں رکھا جاتا ہے،لیکن شہریوں نے اس کا خیال نہیں رکھا جس کی وجہ سے ڈولفن ہلاک ہوگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پاکستانی سمندر میں ڈولفن کے دوغول کیمرے میں عکس بند

جاوید مہر کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے قوانین کے تحت پیرکو سیشن کورٹ سکھر میں کیس داخل کیا جائےگا۔اس واقعے کے ذمہ دار افرادکو3سال قید اور5لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں