حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک October 31, 2020
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا، وزارت خزانہ (فوٹو: فائل)

RAWALPINDI: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.57 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 102.40 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور اس کی نئی قیمت 103.22 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی، مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گا۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں