بی جے پی پاکستان کو بھارت کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بند کرے دفتر خارجہ

پلوامہ حملے کاسب سے زیادہ فائدہ بی جے پی حکومت کو ہوا، ترجمان


ویب ڈیسک October 31, 2020
پاکستان نے پلوامہ حملے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا(فوٹو، فائل)

پاکستان نے پلوامہ حملے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ. نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم کے بیان کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ بھارت نے ایک وفاقی وزیر کے بیان کو نیا موڑ دینے کی کوشش کی ہے. پاکستانی وزیر نے حوالے کے طور پر بات کی تھی اور 26فروری 2019 کو پاکستان فوج کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل کا تذکرہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیان کو استعمال کرنا بی جے پی قیادت کے پاکستان کے بارے میں ناقابل برداشت جنون کا ثبوت ہے۔ بھارت پلوامہ حملے میں پاکستان کےملوث ہونے کے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے. پلوامہ حملے کاسب سے زیادہ فائدہ بی جے پی حکومت کو ہوا.

یہ خبر بھی پڑھیے: مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنالیا

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مخالف انتخابی مہم کے بعد لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ک فتح ملی. بی جے پی حکومت پاکستان کو ہندوستان کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بند کرے. بی جے پی قیادت پاکستان مخالف جذبات کی بجائے کارکردگی دکھاکر لوگوں کی حمایت حاصل کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں