امیتابھ بچن والدہ کی برسی کے موقع پر جذباتی ہوگئے

تیجی بچن دنیا کی خوبصورت ترین خاتون تھیں،ان کی کمی آج بھی محسوس ہوتی ہے،بگ بی


Showbiz Desk December 23, 2013
تیجی بچن دنیا کی خوبصورت ترین خاتون تھیں،ان کی کمی آج بھی محسوس ہوتی ہے،بگ بی۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی والدہ کی برسی کے موقع پر جذباتی ہوگئے۔

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی والدہ کی برسی کے موقع پر بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ان کی والدہ تیجی بچن سال 2007 میں اس دنیا سے چل بسی ۔ ان کی والدہ کی وفات طویل علالت کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ہوئی۔

 photo 6_zps51203e43.jpg

ان کی علالت کی دنوں میں وہ ان کے پاس اسپتال ہوا کرتے تھے اور جب وہ موت کے قریب تھیں اوراپنی آخری سانسیں گن رہی تھیں وہ وہیں موجود تھے ان کے لیے ان لمحات کو یاد کرنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے ۔اداکار نے کہاکہ ابھی بھی انھیں والدہ کی کمی محسوس ہوتی ہے وہ ہمیشہ ان کی یادوں میں تازہ رہیں گی ۔ ان کی نزدیک ان کی والدہ اس دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون تھیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔