انیل کے ساتھ ’’ 24‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا مندیرا بیدی

وہ اداکار انیل کپور کے فکشن شو ’’ 24‘‘ کی ایک قسط کاحصہ بنی تھی، اداکارہ مندیرا بیدی


APP December 23, 2013
وہ اداکار انیل کپور کے فکشن شو ’’ 24‘‘ کی ایک قسط کاحصہ بنی تھی، اداکارہ مندیرا بیدی فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ مندیرا بیدی نے کہا ہے کہ اداکار انیل کپور کے ٹی وی فکشن شو '' 24 '' میں کام کرنے کاتجربہ اچھا رہا۔

اداکارہ مندیرا بیدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ وہ اداکار انیل کپور کے فکشن شو '' 24'' کی ایک قسط کاحصہ بنی تھی ۔ یہ مکمل انٹر ٹینمنٹ پیکیج تھا۔ انھیں خوشی ہے کہ وہ اس کا حصہ بنیں اور انھوں نے بے حد انجوائے کیا۔ انھوں نے کہاکہ انھیں اپنے 19سال کے کیریئر میں پہلی بار کسی شو کا حصہ بن کر فخر محسوس ہو رہا ہے ۔ اداکارہ مندیرا ''کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی '' اور دیگر جیسے ہٹ ٹی وی ڈراموں کا حصہ بن چکی ہیں جس میں ان کے کردار کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔