کرن جوہر کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 30لاکھ تک پہنچ گئی

بالی وڈ فلمساز کرن جوہر ٹوئٹر پر مقبول تر فلمی شخصیت بن گئے ان کے ٹوئٹر پر کل 30 لاکھ مداح ہیں جو۔۔۔


APP December 23, 2013
کرن نے ٹوئٹر پرمقبول ترین شخصیت بننے کے بعد اپنے چاہنے والوں کاشکریہ ادا کیا فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: بالی وڈ فلمساز کرن جوہر ٹوئٹر پر مقبول تر فلمی شخصیت بن گئے ان کے ٹوئٹر پر کل 30 لاکھ مداح ہیں جو انھیں چاہتے ہیں اور ان کے کام کو سراہتے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر امیتابھ بچن کاہے جب کہ فہرست میں شامل مزید اداکاروں میں اداکار ہریتک روشن ، اداکارہ جوہی چاولہ ، اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورداکارہ سری دیوی شامل ہیں۔ کرن نے ٹوئٹر پرمقبول ترین شخصیت بننے کے بعد اپنے چاہنے والوں کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ انھیں ان کے کام کی وجہ سے اتنے لوگ پسند کرتے ہیں وہ محنت اور جدوجہد سے اپنا کام جاری رکھیں گے اور مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔