لیزلے فلیپس نے 89 برس کی عمرمیں تیسری شادی کرلی

ہالی وڈ اداکار لیزلے فلیپس نے 89 برس کی عمر میں اپنی منگیتر سماجی کارکن زارا کرسے دو عینی۔۔۔


APP December 23, 2013
فوٹو: فائل

ہالی وڈ اداکار لیزلے فلیپس نے 89 برس کی عمر میں اپنی منگیتر سماجی کارکن زارا کرسے دو عینی شاہدین کی موجودگی میں شادی کے آفس میں شادی کی ۔

بعد ازاں شادی کی تقریب فلیپس کے گھر کے قریبی گرجا گھر میں منعقد ہوئی اس موقع پر دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے تھے ۔ فلیپس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ زارا ایک حیرت انگیز خاتون ہیں وہ نا صرف اچھی دیکھتی ہیں بلکہ اچھے دل کی بھی مالک ہیں ،وہ سمجھدار خاتون ہیں وہ زارا سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ لیزلے کی پہلی شادی پینی بارٹلی سے ہوئی اور 1965 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی جب کہ دوسری شادی اداکار انجیلا کسولی سے ہوئی جس نے 65برس کی عمر میں2011 میں خود کشی کرلی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔