جیمز بانڈ سیریز کی اگلی فلم کا جیمز بانڈ میں ہو سکتا ہوں ادریس ایلبا

میں جہاں بھی جاتا ہوں لوگ یہی سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اگلا جیمز بانڈ ہوں، ہالی وڈ اداکار


APP December 23, 2013
میں جہاں بھی جاتا ہوں لوگ یہی سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اگلا جیمز بانڈ ہوں، ہالی وڈ اداکار فوٹو: فائل

ہالی وڈ اداکار ادریس ایلبا نے کہا ہے کہ جیمز بانڈ کے سلسلے کی اگلی فلم کا جیمز بانڈ میں ہی ہوسکتا ہوں۔

ایک انٹرویو کید وران ہالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں لوگ یہی سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اگلا جیمز بانڈ ہوں۔ اداکار نے کہا کہ یہ مرکزی اور اچھا کردار ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ جیمز بانڈ بن کر گاڑیوں اور اچھے کپڑوں میں گھومے ہو بھی سکتا ہے کہ وہ ہی اگلے جیمز بانڈ ہوں ۔ ان کے جیمز بانڈ کے فلمسازوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مذاکرات کے کیانتائج نکلتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ان کی سخت کوششیں جاری ہیں تاہم فی الحال وہ اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔