چین میں برف سے مجسمہ سازی کا سالانہ مقابلہ شروع

چین کے سرد ترین شہر ہربن میں30ویں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے۔۔۔


Net News December 23, 2013
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چین کے سرد ترین شہر ہربن میں30ویں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کرینگے۔

5جنوری کو شروع ہونے والے اس فیسٹیول سے قبل برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ مقابلوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔ برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کرنے کے اس مقابلے میں کئی ممالک کی 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورماہر آرٹسٹ ایک دوسرے کے دوبدو نظر آرہے ہیں۔

 photo Pic_zps7eb6b484.jpg

اس مقابلے میں شامل ٹیموں کو شونگ ہوانامی جمے ہوئے دریا سے برف لے کراْسے تراش خراش کرچار دن میں ایسا مجسمہ تخلیق کرنا ہوتا ہے جو نہ صرف دو لوگوں کے قد کے برابر بلکہ اس کا وزن بھی دو ٹن تک ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں