ترکی زلزلہ ملبے سے 70 سالہ شخص 48 گھنٹوں بعد معجزانہ طور پر زندہ برآمد

بزرگ شہری کے زندہ برآمد ہونے پر اہل خانہ نے مسرت اظہار کیا اور ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کے جذبوں کو بھی تقویت ملی


ویب ڈیسک November 01, 2020
دو روز گزر جانے کے باوجود امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، فوٹو : ٹویٹر

ترکی میں 7.0 شدت کے خطرناک زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے تاہم آج ملبے سے 70 سالہ شخص کو زندہ نکالا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں ہلاکت خیز زلزلے سے 20 عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں جن کے ملبے سے 51 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 890 زخمی ہوئے جن میں 682 کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

یہ خبر پڑھیں : ترکی میں ہولناک زلزلے کے بعد 100 سے زائد آفٹر شاکس، ہلاکتیں 35 ہوگئیں

آج زلزلے کے 48 گھنٹوں بعد عمارتوں کے ملبے سے 70 سالہ شخص کو زندہ نکالا گیا، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس معجزے پر جہاں بزرگ شہری کے اہل خانہ خوش تھے وہیں ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کے جذبوں کو بھی تقویت ملی۔ اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ترکی اور یونان میں زلزلہ، 14 افراد ہلاک اور 20 سے زائد عمارتیں زمین بوس

واضح رہے کہ ترکی کے ساحلی شہر ازمیر اور یونان کے جزیرے ساموس میں 7.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے سے زیادہ تباہی ازمیر میں ہوئی جب کہ یونان میں صرف دو افراد ہلاک اور 60 سے زائد معمولی زخمی ہوئے تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |