پاکستان کی جانب سے کورونا کیلئے طبی امدادی سامان شام پہنچ گیا

امدادی سامان میں پچاس ہزار ماسک، حفاظتی کٹس سمیت ادویات بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک November 01, 2020
نائب وزیر خارجہ شام نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر امداد پر شام کے عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ (فوٹو، ریلیز)

وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر پی آئی اے کا طیارہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 25 ٹن کی میڈیکل امداد لے کر شام پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی سفیر نے امدادی سامان دمشق ائرپورٹ پر شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کے حوالے کیا۔ امدادی سامان میں پچاس ہزار ماسک، حفاظتی کٹس سمیت ادویات بھی شامل ہیں۔

نائب وزیر خارجہ شام نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر امداد پر شام کے عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی سفیر نے شام میں کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے امدادی سامان شام کی عوام کو بھیجا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں