پاکستان آرمی نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سب کو آؤٹ کلاس کردیا

پاک آرمی17 گولڈ، 8 سلور اور دو برونز جیت کر چیمپئن قرار پائی


Sports Reporter November 01, 2020
پاکستان واپڈا دوسرے جب کہ پاک فضائیہ تیسرے نمبر پر رہی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان آرمی نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی، پاکستان واپڈا کی دوسری جب کہ پاک فضائیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

28 اکتوبر سے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں 650 ایتھلیٹ پر مشتمل 14 ٹیموں نے شرکت کی۔

چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں مرد و خواتین کے مقابلے ہوئے جن میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے سب کو آؤٹ کلاس کرکے 17 گولڈ، 8 سلور اور 2 برونز جیت کر چیمپئن قرار پائی۔

پاکستان واپڈا 7 گولڈ، 10 سلور اور 12 برونز کے ساتھ دوسری پوزیشن جب کہ پاک فضائیہ 5 گولڈ، 5 سلور اور 15 برونز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔