گاڑیوں کی آن لائن خرید و فروخت کا فراڈ نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار

متعدد بار گرفتار ہونے والے گروہ نے لوگوں کو بہ آسانی بیووقف بنانے کے لیے خواتین کال سینٹر ایجنٹ بھی رکھی ہوئی ہیں


Staff Reporter November 01, 2020
ملزم عازم اس سے قبل بھی فراڈ کی وارداتوں میں گرفتار ہوچکا ہے(فوٹو، اسٹاف)

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نےآن لائن گاڑیوں کی خریدوفروخت میں فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم فیض اللہ کوریجو کے مطابق آن لائن گاڑیوں کی خرید و فروخت کے فراڈ میں مزید کارروائیاں کی گئیں،جس کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق ملزم آن لائن ڈیل کرکے کسی بھی شوروم میں بلوا کر گاڑی دکھا دیا کرتا ہے،گروہ کے کارندوں نے او ایل ایکس پر باقاعدہ نیٹ ورک بنا رکھا ہے، خواتین کال سینٹر کی ایجنٹ بھی رکھی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو آسانی سے بیوقوف بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ سب سے پہلے 2016 میں گرفتار ہوا۔ عازم بٹ کو دو سال کی سزا ہوئی، اور 30 لاکھ جرمانہ ہوا۔سزا مکمل کرنے کے بعد یہ گروہ دربارہ سرگرم ہوا۔ 2018میں جیل سے آنے کے بعد اسی گروہ نے دوبار وارداتیں شروع کیں۔ 2019 میں رینجرز اور ایف آئی اے نے دس ملزمان کو پکڑا اور ملزمان چھ ماہ بعد ضمانت پر باہر آگئے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم میں ایک کروڑروپے کی جعل سازی کی شکایت موصول ہوئی اور تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ وہی گروہ ہے جو پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔