شاہین آفریدی کی بولنگ میں بہتری پر وقار یونس فخر محسوس کرنے لگے

ٹیم کو ان کی طرح جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے مزید نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، بولنگ کوچ


Sports Desk November 02, 2020
ٹیم کو ان کی طرح جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے مزید نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، بولنگ کوچ . فوٹو : فائل

بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بہترین ٹیلنٹ ہے اور دورۂ آسٹریلیا کے بعد سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا جب کہ ان کا گیند پر اب پہلے سے بہتر کنٹرول ہو گیا، مجھے شاہین کی بولنگ پرفخر ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وقار یونس نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف نوجوان بیٹسمین حیدر علی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سمیت افتخار احمد کی کارکردگی اچھی رہی، ٹیم دونوں میچز میں اچھی فارم میں نظر آئی۔

انہوں نے افتخار احمد کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مہارت رکھتے ہیں، ٹیم کو 2،3 آل راؤنڈرز مل جائیں تو اچھا رہے گا۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہترین ٹیلنٹ ہے، دورۂ آسٹریلیا کے بعد سے انھوں نے بہت کچھ سیکھا، ان کا گیند پر اب پہلے سے بہتر کنٹرول ہو گیا، مجھے شاہین کی بولنگ پرفخر ہے۔

ایک سوال پر وقار یونس نے کہا کہ ہم ایکدم تمام بولرز کو تمام فارمیٹ میں نہیں کھلا سکتے، ٹیم مینجمنٹ ہر کھلاڑی کو اس کی صلاحیت کے مطابق مواقع دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کونوجوان پیسرزکے ساتھ نئے بیٹسمین بھی مل رہے ہیں، حیدر علی بیٹنگ لائن میں اچھا اضافہ ہیں، ٹیم کو ان کی طرح جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے مزید نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں