سانحہ اے پی ایس کے بعد بننے والا سیکیورٹی پلان دوبارہ لاگو کرنیکا فیصلہ

تمام تھانوں کے ایڈیشنل ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں فی الفور ضروری اقدامات کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا


Numainda Express November 02, 2020
سانحہ اے پی ایس کے بعد بننے والا سیکیورٹی پلان دوبارہ لاگو کرنیکا فیصلہ فوٹو:فائل

پولیس نے چند روز قبل مدرسہ میں ہونیوالے دھماکے کے بعد آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں کے حملے کے بعد پشاور میں بنائے جانیوالے سیکیورٹی پلان کو دوبارہ لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تمام تھانوں کے ایڈیشنل ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں موجود مدارس کے نگران ، مذہبی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سے سیکیورٹی کے معاملے پر فی الفور ضروری اقدامات کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں