ملک میں کورونا کے وارمزید تیز 12 افراد جان کی بازی ہارگئے

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 242 ہوگئی ہے۔


ویب ڈیسک November 02, 2020
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار242 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وبا کے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1123 نئے کیسزرپورٹ اور 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 35 ہزار 093 اور مجموعی تعداد 6 ہزار835 ہوگئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار242 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 16 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 46 ہزار 331، پنجاب میں 104554 اورخیبرپختونخواہ 39 ہزار 649 تعداد، اسلام آباد میں 20 ہزار 89 اوربلوچستان میں 15ہزار 954 اور زاد کشمیر4 ہزار237 اورگلگت میں 4279 تعداد ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں