ٹھٹھہ محکمہ زراعت کا رائس ریسرچ اسٹیشن افسران سے محروم کاشتکار پریشان

بیج کی عدم فراہمی اور اگانے سے متعلق آگہی نہ ملنے کے باعث کئی برس سے ضلع میں چاول کی فصل کاشت ہی نہیں کی گئی، آبادگار


Nama Nigar December 23, 2013
بیج کی عدم فراہمی اور اگانے سے متعلق آگہی نہ ملنے کے باعث کئی برس سے ضلع میں چاول کی فصل کاشت ہی نہیں کی گئی، آبادگار۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کا رائس ریسرچ اسٹیشن کے افسران کئی برس سے دفتر سے غیر حاضر، زمینداروں کو چاول کی فصل اگانے میں سخت دشواری، حکومت فوری نوٹس لے، زمینداروں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ایگریکلچرل ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ کے رائس ریسرچ اسٹیشن آفس میں کافی عرصے سے افسران موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے زمینداروں کو چاول کی فصل اگانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کئی برس سے ٹھٹھہ ضلع میں چاول کی فصل نہیں اگائی گئی ہے۔

 photo 2_zps17954901.jpg

اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے زمینداروں کا کہنا ہے کہ رائس ریسرچ سینٹر کا کام زمینداروں کو مختلف قسم کے چاولوں کے بیجوں اور اس کو اگانے کی آگاہی دینا ہوتا ہے مگر ہم ریسرچ اسٹیشن کے چکر کاٹتے رہتے ہیں، کوئی افسر نظر نہیں آتا جبکہ ہیڈ کلرک لیاقت ہمیشہ اکائٹس آفس میں ہی نظر آتا ہے اور لاکھوں کے بل منظور کروا کر لے جاتا ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یا تو ریسرچ اسٹیشن کو بند کردیا جائے یا پھر ایسا افسر تعینات کیا جائے جو زمینداروں کو چاول کی فصل کے بارے میں آگاہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں