م ش اور ن لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہم ایک ہیں مریم نواز

حکومت پر جو دہشت جمہوری قیادت کی ہے کسی اور کی نہیں، نائب صدرمسلم لیگ ن


ویب ڈیسک November 02, 2020
کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کر رہے ہیں، یہ خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا، نائب صدرمسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ م، ش اور ن لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہم ایک ہیں۔

مریم نواز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت لاہور پہنچیں اور ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی شہباز شریف اور حمزہ سے عدالت میں ملاقات

اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے، حکومت پر جو دہشت جمہوری قیادت کی طاری ہے وہ کسی اور کی نہیں، جو معیار حکومت طے کر رہی ہے انھیں بھگتنا پڑے گا، اگلا سال عام انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ الیکشن جیتے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ ش لیگ ن لیگ م لیگ کی باتیں کرتے تھے اُن کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ والی باتیں کر رہے ہیں، یہ خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |