عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کورونا کے شُبے میں خود کو قرنطینہ کرلیا

ڈبلیو ایچ او کی کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر رہا ہوں، ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس


ویب ڈیسک November 02, 2020
میری طبیعت بہتر ہے اور مجھ میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں، ٹیڈروس (فوٹو : فائل)

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈونوم گیبریس نے ایک ایسے شخص سے ملنے پر جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ایڈونوم گیبریس نے کورونا احتیاطوں کے پیش نظر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے تاہم وہ اپنی ذمہ داریاں گھر ہی سے ادا کرتے رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں ٹیڈروس ایڈونوم گیبریس نے لکھا کہ ایک ایسے شخص سے حال ہی میں ملاقات ہوئی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس لیے احتیاطاً خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے مزید لکھا کہ مجھ میں علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں اور میں خود کو بالکل بہتر محسوس کررہا ہوں تاہم خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ٹیڈوروس کا کہنا تھا کہ ہم سب کو کورونا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی احتیاطوں پر عمل کرنا چاہیئے کیونکہ صرف اسی کے ذریعے وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ میں اور میرے ساتھی لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے اور میں گھر سے ہی اپنے ساتھیوں سے رابطے میں رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |