عمران خان کی سیاست منافقت پرمبنی ہے بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کے آنے سے کرپشن، بےروزگاری اور رشوت خوری میں اضافہ ہوا، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک November 02, 2020
سی پیک کے تحت گلگت بلتستان کو ابھی تک حصہ نہیں ملا،بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست منافقت پرمبنی ہے۔

یاسین غذر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کا منشور گلگت بلتستان کے لوگوں کا منشور ہے، ہمارا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا، پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت اور حق مالکیت دلوائے گی، پندرہ نومبر ہمارے اور آپ کے امتحان کا دن ہے، یہ عام الیکشن نہیں ایک ریفرنڈم ہے، ہم الیکشن جیتیں گے اور کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ یہ سازش کا نتیجہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور مواصلاتی معاہدے سے گلگت بلتستان میں ترقی کا آغاز ہوا تھا، سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان اور گوادر کی وجہ سے ملا لیکن سی پیک کے تحت گلگت بلتستان کے لوگوں کو ابھی تک حصہ نہیں ملا، گلگت بلتستان کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست منافقت پرمبنی ہے، عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا ہے، وزیراعظم عوام کی طاقت سے ڈرے ہوئے ہیں، عمران خان کے آنے سے کرپشن، بےروزگاری اور رشوت خوری میں اضافہ ہوا، انہوں نے 100 دن میں تبدیلی کا وعدہ کیا، جنوبی پنجاب والوں کو بھی 100 دن میں الگ صوبہ دینے کا وعدہ کیاتھا، اب کہتے ہیں تبدیلی سوئچ نہیں کہ آن کیا جائے، جب تک جنرل اور جج کے لے بھی ایک جیسا قانون نہیں ہوگا کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں