عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 113200روپے ہوگئی


Staff Reporter November 02, 2020
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 113200روپے ہوگئی ۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 1889ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100روپے اور 943روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 113200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 97051روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1200روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1028روپے 89پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔