کوئٹہ میں نان بائیوں کی ہڑتال12 ویں روز میں داخل شہریوں کو شدید مشکلات         

فوری طور پر ہڑتال کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو سستی روٹی میسر آسکے، عوام کا مطالبہ


ویب ڈیسک November 02, 2020
فوری طور پر ہڑتال کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو سستی روٹی میسر آسکے، عوام کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ میں نان بائیوں کی ہڑتال12 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ شہر کے بیشتر مقامات پر تندور مکمل طور پر بند ہیں جب کہ کچھ تندوروں پر روٹی مل رہی ہے لیکن وہ 40 سے 50 روپے میں فروخت ہورہی اور 15 روپے والی چپاتی بھی 30 روپے تک جا پہنچی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نان بائی ایسو سی ایشن کا مطالبہ ہے کہ آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 320 گرام کی روٹی جو 20 روپے میں فروخت ہوتی تھی اب اسے 20 روپے میں فروخت کرنا مشکل ہے لہذا اس کی قیمت 30 روپے مقرر کی جائے۔

دوسری جانب عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ نان بائیوں کی ہڑتال کے خاتمے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو سستی روٹی میسر آسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں