پرانی سبزی منڈی دھماکے کا مقدمہ شفیق تنولی کی مدعیت میں درج
مقدمے میں دفعہ109 بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ جب ملزم کا نام ہی نہیں معلوم تو یہ کیسے ہو سکتا ہے, ماہرتفتیشی افسر
یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی شاہ ژوب ہوٹل سے متصل گلی میں واقع پختون چوک کے قریب کے رہائشی ویسٹ زون میں تعینات پولیس کے سب انسپکٹر شفیق تنولی کے گھر کے باہر جمعہ کی شب ہونے والے موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پی آئی بی کالونی تھانے میں زخمی ہونے والے شفیق تنولی کی مدعیت میں ایک صورت شناس نامعلوم ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق دھماکے میں25 راہگیر، سب انسپکٹر شفیق تنولی ان کی تباہ ہونے والی ویگو کا ڈرائیور کانسٹیبل خلیل اور2 گارڈ پولیس اہلکار فیضان اور کاشف زخمی ہوئے تھے، ماہرتفتیشی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مقدمے میں دفعہ109 بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ جب ملزم کا نام ہی نہیں معلوم تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اسے حکم دینے والے کے بارے میں مدعی جانتا ہو،انھوں نے بتایا کہ مدعی نے سیاسی ہتھکنڈا اپنایا ہے تاکہ جب واردات میں ملوث کوئی ملزم گرفتار کیا جائے اور اس کا کسی جماعت سے تعلق نکلے تو اس کے سربراہ کو بھی نامزد کیا جا سکے۔