وقار یونس پلیئرز کی ٹی 20 لیگز میں شرکت کے حامی

کسی کو دولت کمانے سے روکنا نہیں چاہتے، پاکستانی بولنگ کوچ


Sports Desk November 03, 2020
کسی کو دولت کمانے سے روکنا نہیں چاہتے، پاکستانی بولنگ کوچ ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستانی بولنگ کوچ وقار یونس پلیئرز کی ٹی20لیگز میں شرکت کے حامی ہیں، ان کے مطابق کھلاڑیوں کو کمائی کا حق حاصل ہے۔

بولنگ کوچ وقار یونس کرکٹرز پر کام کا بوجھ سنبھالنے کیلیے ان کی ٹی 20 لیگز میں شرکت پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں،ساتھ ہی میں انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ پلیئرز کو دولت کمانے سے روکنے کے حامی نہیں ہیں۔

زمبابوے سے دوسرے ون ڈے کے بعد وقار یونس نے کہا کہ پلیئرز کو ٹی 20 لیگز کھیل کر دولت کمانے کا پورا حق حاصل ہے، میری زیادہ دلچسپی انٹرنیشنل کرکٹ اور توجہ اس بات پر رہتی ہے کہ بولرز کو کیسے پاکستان کیلیے کھیلنے کی خاطر تیار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لیگز میں کھیلنے کے حوالے سے پالیسیز موجود اور ہم کسی کو دولت کمانے سے روکنا نہیں چاہتے، جب این او سی جاری کرنے کا معاملہ آتا ہے تو ہم شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دیکھتے ہیں کہ بولر لیگ کھیلے، واپس آئے اور پاکستان کے لیے پرفارم کرے، این او سی کے اجرا کے لیے ان سب باتوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھر کے کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں جس کے دروازے پاکستانی پلیئرز پر بند ہیں، وہ کمائی کے لیے چھوٹی لیگز کا رخ کرتے ہیں اور اکثر بورڈ کسی نہ کسی بہانے سے انھیں اس میں بھی شرکت سے روک لیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |