آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں فائرنگ 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

متعدد حملہ آوروں نے یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کی، دو ہلاک، ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، بقیہ کی تلاش جاری


ویب ڈیسک November 03, 2020
مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے سبب زخمی ہونے والا ایک پولیس آفیسر دم توڑ گیا (فوٹو : انگلش میڈیا)

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا جبکہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب مسلح افراد نے منظم حملہ کرکے فائرنگ کردی نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے دو حملہ آور مارے گئے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا بقیہ کئی حملہ آور فرار ہوگئے۔



https://twitter.com/BaruchSandhaus/status/1323379954973855746

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جنہوں نے ٹریفک کی روانی بند کردی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملے میں میں کم ازکم 50 کے قریب گولیاں فائر ہوئیں۔



ویانا کے سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق وسطی ویانا میں پولیس اور مجرموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے، جوابی فائرنگ میں کئی حملہ آور بھی مارے گئے جب کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں نے ایک ریستوران میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنایا۔

https://twitter.com/GHG19hr/status/1323344876717703168?s=20

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واقعہ ویانا کے وسط میں پیش آیا جہاں یہودی عبادت گاہ بھی موجود ہے۔ کم از کم دو حملہ آور پولیس کے ہاتھوں مارے گئے اور ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ ایک میڈیا ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور کم از کم دس تھے بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

vienna shooting 2

وزیر داخلہ نے اس واقعے کو متعدد افراد کا دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات سے دور رہیں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے سبب زخمی ہونے والا ایک پولیس آفیسر دم توڑ گیا جب کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے، حملہ کم ازکم دس افراد نے کیا، زندہ بچ جانے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔



مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا حلیہ ایک جیسا تھا، سب نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور تھیلے لٹکائے ہوئے تھے۔ پولیس کو عوامی مقامات سے موصولہ فوٹیجز میں ایک سفید کپڑے پہنے ہوئے شخص نظر آیا جس نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو مار ڈالا اور بھاگ نکلا، اس نے تھیلے بھی لٹکائے ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں