ٹی ازفنٹاسٹک ترکی کے معروف شیف کوبھی پاکستانی چائے بھاگئی

پاکستان کے لوگوں نے بہترین استقبال کیا اور بالکل اپنوں جیسا پیاردیا، ترک شیف


ویب ڈیسک November 03, 2020
ترک مہمان نے سیاچن کے محاذ پر فوجی زندگی بارے کارنرمیں خصوصی دلچسپی کا اظہارکیا، فوٹو: اسکرین شاٹ

ترکی کے معروف سیاحتی شیف اوروی لاگربراک اوزد میرکوبھی پاکستان کی چائے بھاگئی۔

ترکی کے معروف سیاحتی شیف اوروی لاگربراک اوزد میراس وقت پاکستان میں ہیں اورپاکستان کے مختلف مقامات میں گھوم پھرخوب محظوظ بھی ہورہے ہیں اورساتھ ساتھ اپنی خوشی کا اظہاربھی کررہے ہیں۔ معروف شیف براک اوزد میرکے مطابق پاکستان کے لوگوں نے ان کا بہترین استقبال کیا اورانہیں بالکل اپنوں جیسا پیاردیا۔

ترکی کے شیف اوزدامیرنے پاکستان میں فوڈ چین قائم کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف ریستوران بناؤں گا اورلوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہاں جاکروہ کھانا ضرورکھائیں۔

https://twitter.com/etribune/status/1323320939103309827

سوشل میڈیا پر4 کروڑسے زائد فالوورزرکھنے والے ترک شیف محض کھانے ہی نہیں ترک شیف کوپاکستان کی چائے بھی بھا گئی اورانہوں نے چائے پی کرکہا کہ پاکستان کی چائے فنٹاسٹک ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں