میری برطرفی پر سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی فیاض الحسن چوہان

‏جو کچھ ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، سابق وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک November 03, 2020
‏جو کچھ ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، سابق وزیر اطلاعات پنجاب

سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ان کی وزارت اطلاعات سے برطرفی پر سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏جو کچھ ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، یہ ہم سب کا اللہ پر ایمان ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کی وزارت کی واپسی پر سب سے زیادہ خوشی بھارتی میجر گورو آریا، انڈین خفیہ ایجنسی را، مکس اچار پارٹی (پی ڈی ایم) اور خصوصا مسلم لیگ (ن) کو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیاض چوہان برطرف، فردوس عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات مقرر

فیاض الحسن چوہان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے مزید کہا کہ خاطر جمع رکھیں وزیراعظم‎ عمران خان کا سپاہی ہوں، کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھونکتا رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں