دورہ نیوزی لینڈ قومی اسکواڈ کا اعلان 11 نومبر کو متوقع

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں


ویب ڈیسک November 03, 2020
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔ فوٹو : فائل

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 11 نومبر کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کپتان سمیت ممکنہ کھلاڑیوں پر حتمی مشاورت اگلے ہفتے ہوگی۔ پی سی بی حکام کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد بابراعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں جب کہ روحیل نذیر کو پاکستان شاہین کا کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مجوزہ کھلاڑیوں کی لسٹ کی منظوری سے پہلے ایک بار پھر ٹیم کوچز اور سلیکٹرز مشاورت کریں گے جس کے بعد 35 رکنی اسکواڈ کی منظوری لی جائے گی۔ بابر اعظم کو نیا ٹیسٹ کپتان اناؤنس کرنے سے پہلے اظہر علی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ اظہر علی سے ابھی تک اس موضوع پر کسی نے کوئی بات نہیں کی۔

دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق کپتان یونس خان سمیت دوسرے ٹیم انتظامیہ ارکان کی لسٹ کو بھی اگلے ہفتے ہی فائنل کیا جائے گا۔ 35 کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان سینیئر اور شاہین ٹیم کے ساتھ 18 سے 20 رکنی ٹیم مینجمنٹ بھی نیوزی لینڈ کی اڑان بھرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں