اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع

طارق ٹیڈی آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ادا کریں، عدالت

طارق ٹیڈی آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ادا کریں، عدالت

عدالت نے اداکار طارق ٹیڈی کو نان نفقہ کیس میں بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے بچوں کے خرچے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ طارق ٹیڈی آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ادا کریں۔ کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔


طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی نے درخواست دائر کر رکھی ہے کہ وہ علیحدگی کے بعد بچیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتیں، طارق کئی کئی ماہ بچیوں کا خرچ ادا نہیں کرتا، لہذا عدالت اسے بچیوں کا خرچ کرنے کا حکم دے۔

طارق ٹیڈی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کے معروف مزاحیہ اداکار ہیں جن کی 2011 میں طلاق ہوگئی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں اور عدالت نے انہیں دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچہ 34 ہزار روپے باقاعدگی سے دینے کا حکم دے رکھا ہے۔

اس سے قبل فیملی کورٹ پیش نہ ہونے پر طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔
Load Next Story