ممانی سے زیادتی کرنے والا شخص خاتون کے بھائی کے ہاتھوں قتل

شاہد ابراہیم نے شیر خان کو قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینک دی، پولیس


ویب ڈیسک November 03, 2020
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور آلہ قتل قبضہ میں لے لیا فوٹو: فائل

BAGHDAD: کاہنہ میں ممانی سے زیادتی کرنے والا شخص کو متاثرہ خاتون کے بھائی نے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ کاہنہ نے چند روز قبل شیر خان نامی نوجوان کے اغوا میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ مقتول شیرخان نے چند ماہ قبل اپنی سگی ممانی کو گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے پر خاتون کے بھائی شاہد ابراہیم نے شیر خان سے بدلہ لینے کا تہیہ کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ شاہد ابراہیم سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنے دوستوں ظہیر اور قیصر کے ہمراہ مقتول شیر خان کو بہانے سے للیانی نہر پر نہانے لے گیا۔ جہاں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شیر خان کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور لاش نہر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور آلہ قتل قبضہ میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں