حکومت سے متعلق جو بات کی بالکل ٹھیک کی ایاز صادق
وہ بات کریں جس میں مفاد ہے، وہ نہ کریں جس سے کوئی اوربات ہوجائے، رہنما (ن) لیگ
KARACHI:
رہنما (ن) لیگ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو کہنا تھا کہہ دیا اور پھر اس کی وضاحت بھی کردی، میں نے حکومت کی جو بات کی وہ ٹھیک کی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما (ن) لیگ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2 بار الیکشن ہارے ہیں لہذا اب وہ ذاتیات پر اترآئے ہیں، میرے ساتھ ذاتی عناد کی وجہ سے حکومت نے لاہور میں مودی اور بھارت کے جھنڈے کی تصاویر لگائی، میں 2002 سے منتخب ہوتا آیا ہوں اگر آپ کو بار بار غدار کہا جائے گا تو آپ کیا کریں گے، کبھی آپ کو غدار اور کبھی مودی کا یار کہتے ہیں کیا اس سے آپ کا دل نہیں دکھے گا۔
ایاز صادق نے کہا کہ میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا اور پھر اس کی وضاحت بھی کردی، میں نے حکومت کی جو بات کی وہ ٹھیک کی، فواد چوہدری کی بات آگے لیکر چلوں تو ملکی مفاد میں نہیں لہذا وہ بات کریں جس میں مفاد ہے، وہ نہ کریں جس سے کوئی اوربات ہوجائے۔