کورونا کے بڑھتے کیسسز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی سرگرمیاں معطل

قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے 9 نومبر تک ہونے والے اجلاس منسوخ کردیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد تین روز کے لیے سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں(فوٹو، فائل)

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے 9 نومبر تک ہونے والے اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں دفاتر کو 6 نومبر 2020 تک بند رکھا جائے گا۔


یہ خبر بھی پڑھیے: ملک بھرمیں کورونا کے وارمزید تیز؛ 1167 نئے کیسزرپورٹ

سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے اورعملے کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

دوسری جانب سینٹ سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ نے بھی دفاتر کو 6 نومبر 2020 تک بند رکھنے اور دفتری اوقات دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے اوقات کار 10 سے 1 بجے تک ہوں گے۔
Load Next Story