نشے کی حالت میں فائرنگ کرکے تین سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

معصوم بچہ 12ربیع الاول کی رات اپنے چچا اظہر اقبال کے ساتھ گلیوں و بازاروں کی سجاوٹ دیکھنے کے لیے نکلا تھا

ملزمان نے نشے کی حالت میں فائرنگ کی جس سے معصوم بچے کی جان چلی گئی(فوٹو۔ فائل)

نواں کوٹ میں 4روز قبل نشے میں دھت ہو کر ساڑھے تین سالہ بچے محمد احمد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2ملزمان گرفتار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق معصوم بچہ 12ربیع الاول کی رات اپنے چچا اظہر اقبال کے ساتھ گلیوں و بازاروں کی سجاوٹ دیکھنے کے لیے نکلا تھا۔بازار میں ملزمان شان ممتاز اور آصف وغیرہ نشے میں دھت ہو کر لڑ جھگڑ اور گل گپاڑہ کر رہے تھے۔


ملزمان شان ممتاز اور آصف نے شیشہ پینے سے منع کرنے کی پرانی رنجش پر اظہر اقبال پر فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ سے ساڑھے تین سالہ راہگیر معصوم بچہ محمد احمد چہرے پر فائر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ ملزمان شان ممتاز اور آصف قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

ایس ڈی پی او نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نواں کوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کو گرفتارکر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیاہے۔
Load Next Story