ویڈیو بناتے ہوئے سر پر گولی لگنے سے ٹک ٹاکر کی حالت نازک

پولیس نے موقعے سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں، ایس پی صدر


Staff Reporter November 03, 2020
ٹک ٹاک بناتے ہوئے زخمی ہونے والے دونوں دوستوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

RAWALPINDI: سندرکے علاقہ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے دو افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں سر پر گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان داؤد اور اس کے دوست کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی داؤد کے سر پر فائز لگا جس کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ دوسرا شخص معمولی زخمی ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیے :نوجوان کو چلتی ریل گاڑی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق مہنگا پڑگیا

ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کہنا ہے کہ پولیس نے موقعے سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں